وزیراعظم نواز شریف آج امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونےکے بعد نواز شریف کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے


ویب ڈیسک October 19, 2013
تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونےکے بعد نواز شریف کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم میاں نواز شریف آج امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، امریکی صدر سے ملاقات 23 اکتوبر کو ہو گی۔


وزیراعظم چھوٹے جہاز میں واشنگٹن جاتے ہوئے چند گھنٹے کے لئے لندن میں بھی رکیں گے، چھوٹے جہاز کی طرح وزیراعظم کے ساتھ جانے والا وفد بھی مختصر ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں اور واشنگٹن چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے علاوہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے وفد اور امریکی نائب صدر سے بھی ملیں گے۔ تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونےکے بعد نواز شریف کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے جب کہ وہ صدر اوباما سے بھی پہلی بار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر کے درمیان جامع مذاکرات بھی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں