عید پر اسٹیج ڈرامے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

اداکاروں نے خصوصی گیٹ اپ میں پرفارم کیا جب کہ اداکاراؤں نے ڈانس آئٹم پیش کیے۔

اسٹیج ڈرامے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے تھیٹروں کا رخ کیا۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحی کے موقع پرشائقین اسٹیج ڈرامہ کو انٹرٹین کرنے کے لیے تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، پروڈیوسروں اورہدایتکاروں نے خصوصی ڈرامے تیارکیے جولوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ایک طرف عیدکے پہلے روزسے دوشوکا سلسلہ شروع ہوا جواتوار تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت فیصل آباد، کراچی، ملتان، روالپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، اوکاڑہ اوردیگرشہروں میں عیدالاضحی کی مناسبت سے اسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے جن کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے تھیٹروںکا رخ کیا۔کمرشل تھیٹرمیںایک طرف مزاحیہ فنکاروں کے جملوں نے حاضرین کو لوٹ پوٹ کردیا تودوسری جانب معروف اورغیرمعروف اداکارائوں اوررقاصائوں کے معروف گیتوں پررقص نے بھی شرکاء کوخوب تفریح فراہم کی۔




عیدالاضحیٰ پرملک بھرمیں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کے حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا تھا کہ عیدالفطر ہویا عیدالاضحیٰ شائقین ڈرامہ کی کثیر تعداد اپنی خوشیوںکو دوبالا کرنے کے لیے کمرشل اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لیے تھیٹروںکا رخ کرتی ہے۔ اس حوالے سے ہمیشہ کی طرح معروف فنکاروںنے خاص تیاریاں کررکھی تھیں۔ عید کی مناسبت سے خصوصی ڈرامہ تیارکیے گئے جس کے لیے کچھ فنکاروں نے خصوصی گیٹ اپ بھی تیارکروائے جب کہ اداکارائوں نے ڈانس آئٹم پیش کیے جس کی وجہ سے تھیٹروں پرخاصا رش دکھائی دیا۔اس مرتبہ عیدالاضحیٰ بدھ کے روز آئی تھی اوراب عید کے تیسرے دن کے ساتھ ساتھ اتوار تک فنکار ایک دن میں دو، دو شو کرینگے۔
Load Next Story