میڈونا پر نیویارک فلم فیسٹیول میں آنے پر پابندی عائد

گلوکارہ فیسٹیول کے دوران موبائل پر میسج کررہی تھیں کہ ایک شخص نے دیکھ لیا۔

میڈونا کوموبائل استعمال کرنے پر معافی مانگنے تک سینما آنے کی پابندی ہوگی، تھیٹر انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

مقبول گلوکارہ میڈونا کو فلم دیکھنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر نیویارک فلم فیسٹیول میں آئندہ آنے سے منع کردیا گیا۔

نیویارک فلم فیسٹیول کے دوران میڈونا موبائل پر میسج کرنے میں مصروف تھیں۔اس دوران انھیں ایک شخص نے ایسا کرتے دیکھ لیا۔ تھیٹر کے سی ای او کے بیان کے مطابق میڈونا کوموبائل استعمال کرنے پر معافی مانگنے تک سینما آنے کی پابندی ہوگی۔




واضح رہے کہ فلم فیسٹیول کے دوران کسی کو بھی بات کرنے یا موبائل فون استعمال کرنے کی ممانعت ہوتی ہے۔دوسری طرف میڈونا نے جرمنی میں اپنے پہلے جِم ہارڈکینڈی کا افتتاح کردیاہے پارٹنرشپ کے تحت قائم کیے جانے والے جم کے افتتاح کے موقع پرمیڈونا نے بتایا کہ وہ جسمانی مشقت کی عادی ہیں اور اس مقصد کے لیے انھیں رقص سب سے زیادہ پسند ہے۔ وہ بچپن سے رقص کررہی ہیں۔اگر وہ رقص نہ کریں تو انھیں جسمانی مشقت کے لیے کچھ اور کرنا پڑتا ہے۔
Load Next Story