کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

کینسر کا علاج مہنگا ہونے سے اکثر مریض اخراجات برداشت نہیں کرپاتے اور فوت ہوجاتے ہیں، توجہ دلاؤ نوٹس


ویب ڈیسک November 04, 2019
کینسر کا علاج مہنگا ہونے سے اکثر مریض اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہوجاتے ہیں، توجہ دلاؤ نوٹس . فوٹو : فائل

KARACHI: خیبرپختون خوا اسمبلی میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختون خوا اسمبلی میں جمع کیا گیا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے طول وعرض میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور اُس کے نتیجے میں اموات لمحہ فکریہ ہے، کینسر کا علاج مہنگا ہونے سے اکثر مریض اخراجات برداشت نہیں کرپاتے اور فوت ہوجاتے ہیں جب کہ ملک بھر کے اعداد وشمار کے مطابق کینسر کے سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق ہمارے صوبے سے ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ دہشت گردی، دھماکوں اور زہر آلود مواد نے اپنے زہریلے اثرات اس موذی مرض کی شکل میں چھوڑدیئے ہیں۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس موذی مرض کی وجوہات معلوم ہوسکیں اور کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے سرکاری خزانے سے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں