ایکسپریس نیوز کی خصوصی نشریات ’’مستیاں عید کی‘‘ توجہ کا مرکز بنی رہی

پروگرام کی میزبان فضاء علی تھیں ،پہلے روز شاہدہ منی، شین،صائم، افتخار عفی اورکامیڈین سعید سہکی نے پرفارم کیا۔


Showbiz Reporter October 19, 2013
دوسرے روزایم پی اے کنول ، علی عباس، زاریہ صلاح الدین، ببرک شاہ اورکامیڈین نواز انجم نے بطور مہمان نشریات کوچارچاند لگائے۔ فوٹو: فائل

''ایکسپریس نیوز'' کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے خوشیوں بھرے لمحات کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خصوصی نشریات ''مستیاں عید کی'' پیش کی گئی۔



دو روز تک براہ راست پیش کی جانیوالی نشریات معروف فنکاروں کی شرکت کی بدولت ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ایک طرف تومعروف فنکاروںنے اپنی گفتگوسے پروگرام کوچارچاند لگائے توسریلے گلوکاروں کے گیتوں نے لوگوں کو جھومنے پرمجبورکردیا۔



پروگرام کی میزبانی فضاء علی تھیں جب کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی، معروف ڈیزائنر اوررکن پنجاب اسمبلی حنا بٹ، اداکارہ شین، ڈیزائنرصائم، اداکارافتخارعفی اورکامیڈین سعید سہکی نے دو گھنٹے تک چلنے والی نشریات میں شرکت کی۔ اس موقع پرجہاں معروف فنکاروںنے اپنی عید منانے اورمصروفیات کے حوالے سے گفتگوکی وہیں ان کی بچپن میں گزرنے والی عید کے لمحات پرمبنی دلچسپ گفتگوکو ناظرین نے بہت سراہا۔

اس موقع پرگلوکارہ شاہدہ منی نے اپنے دومقبول گیت سنائے جس پر اداکارہ شین ، سعید سہکی، افتخارعفی اورمیزبان فضاء علی جھومنے پرمجبورہوگئے جب کہ سعید سہکی کی طرف سے گلوکارہ سلمیٰ آغا کے گیٹ اپ میں پیروڈی گیت نے خصوصی نشریات کے مہمانوں اور ناظرین کوخوب انٹرٹین کیا۔ اسی طرح اداکارافتخارعفی براہ راست نشریات میں بطورقصاب شریک ہوئے اورعید الاضحیٰ کے موقع پرقربانی کے جانورزبح کرنے کے ریٹ سے لے کر قصابوں کے نخروں اورڈیمانڈکی عکاسی کرتے رہے جس کو بہت پسندکیا گیا۔



یہی نہیں اداکارہ شین اورصائم کی بھارتی فلم کے گیت پرپرفارمنس نے بھی ناظرین کی عید کا مزہ دوبالا کیا۔ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روزمہمانوں میں ماضی کی معروف اداکارہ اورروکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان، گلوکارعلی عباس، اداکار زاریہ صلاح الدین، ببرک شاہ اورکامیڈین نواز انجم شامل تھے۔



اس موقع پرجہاں علی عباس کے سُریلے گیتوں نے نشریات کوچارچاند لگائے وہیں کامیڈین نواز انجم کے طنزومزاح سے بھرپورجملوں نے ناظرین کوقہقہے لگانے پرمجبورکردیا۔ ببرک شاہ اورزاریہ صلاح الدین نے میزبان فضاء علی کے دلچسپ سوالات کا بڑی حاضردماغی کے ساتھ جواب دیا۔ اس موقع پرببرک شاہ اورنواز انجم کے درمیان جملوںکا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔ پروگرام میں زاریہ صلاح الدین نے بھی پرفارم کیا جس کو بہت پسند کیاگیا۔



میزبان فضاء علی جہاں فنکاروں سے عید کے یادگارلمحات کے بارے میںجانتی رہیں وہیں انھوں نے حکومت کی نمائندہ رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان سے کچھ اہم سوالات بھی کیے جن پرکنول نعمان نے حکومت کی طرف سے عوام کے مسائل کوہنگامی بنیادوں پردورکرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں