سی پیک سے ملکی مستقبل وابستہ ہے

چین نے ترقی کا وہ راستہ اپنایا جو اس کی اپنی ملکی ضروریات کے مطابق ہے


Editorial November 04, 2019
چین نے ترقی کا وہ راستہ اپنایا جو اس کی اپنی ملکی ضروریات کے مطابق ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے تحت مذاکرہ میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک پر مکمل سیاسی اتفاق پایا جاتا ہے۔ بلاشبہ چین اور پاکستان کے تعلقات کو ڈالروں میں نہیں تولا یا دیکھا جاسکتا، پاک چین دوستی ہر دور کے نشیب وفراز میں وقت کے معیار پر پوری اتری ہے، چین نے پاکستان کی ایٹمی سپلائی گروپ ،ایف اے ٹی ایف میں مکمل حمایت کی،اسی لیے پاکستان بھی چین کے مفادات کو مقدم رکھتا ہے، سی پیک دونوں ملکوں کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے۔ ادھر ماہرین اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ چین نے ترقی کا وہ راستہ اپنایا جو اس کی اپنی ملکی ضروریات کے مطابق ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی19ویں مرکزی کمیٹی کے حالیہ چوتھے مکمل اجلاس کے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے ماہرین اور دانشوروںکا کہنا تھا کہاکہ چوتھے اجلاس نے اپنی توجہ اس بات پر مرکوز رکھی کہ کس طرح چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اسے ترقی دی جاسکتی ہے اور چینی نظام کی جدیدیت اور گورنس کی اہلیت کو کس طرح آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین نے کہاکہ چینی کمیونسٹ پارٹی مقامی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیتی ہے، چین کی تیز رفتار ترقی کا یہی راز ہے ۔

ویت نام چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین این گوین ونہہ نے کہاکہ ملک کے گورننس نظام کی تعمیر ایک ہی رات میں ممکن نہیں، چین نے سوشلسٹ نظریاتی نظام کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد تعمیر کیاہے ، افریقہ چین تعاون ایسوسی ایشن برائے ترقی مراکو کے صدر نصر بوچی با نے کہاکہ چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے تاہم اس نے ترقی کے لیے اپنے راستے کا انتخاب کیا جو بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کے ساتھ پیچیدہ عالمی ماحول کے درمیان اس کی اپنی قومی ضروریات کے لیے مناسب ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ سی پیک ایک کامیاب صنعتی ترقی کا تصور ہے، تاہم اس سے استفادہ کے لیے لازم ہے کہ ان عناصر کی سازشوں اور اعتراضات کو غیر موثر کرنا بھی وقت کا تقاضہ ہے جو سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے واضح کیا ہے سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی مستقبل وابستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں