نواب شاہ زہریلی لسی پی کر5 بچوں سمیت16افراد بے ہوش

4 خواتین بھی شامل، متاثرین اسپتال داخل، واقعہ سکرنڈ کے نواحی گاؤں گل محمد رند میں پیش آیا،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی


Nama Nigar October 19, 2013
بے ہوش ہونے والوں میں عدنان، رافع، گل محمد ، صاحبزادی، صدوری، اللہ بچائی، اللہ رکھی و دیگر شامل ہیں۔فوٹو:فائل

زہریلی لسی پینے سے 9افراد بے ہوش ہو گئے، اسپتال داخل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے پہلے روز سکرنڈ کے قریب گائوں گل محمد رند میں زہریلی لسی پینے سے 5 بچوں اور 4 خواتین سمیت 16 افراد بے ہوش ہوگئے۔



جنہیں فوری طور پر سکرنڈ تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سکنگ مشین کے ذریعے متاثرہ افراد کے پیٹ سے زہریلی لسی نکال کر ان کی زندگیاں بچا لیں، جبکہ سکرنڈ پولیس نے زہریلی لسی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔ لسی پینے سے بے ہوش ہونے والوں میں عدنان، رافع، گل محمد ، صاحبزادی، صدوری، اللہ بچائی، اللہ رکھی و دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں