بدین بدامنی جاری دکان سے 16لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

چاند رات کو کئی دکانوں کا صفایا، پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام، شہریوں کا اظہار تشویش

شہرکے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے وارداتوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

بدین میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، دکان سے 16 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عید کی رات بدین میں چوروں نے کئی دکانوں کا صفایا کر دیا، یوسف سومرو کی دکان سے ملزمان 16 لاکھ روپے لے اڑے، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔




پولیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے ان کی سرپرست بن گئی۔بدین میں لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اصافہ ہوتا جارہا ہے پولیس اہلکار عید کی رات سے غائب تھے۔شہرکے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story