کراچی کے قبرستان میں لڑکی کی لاش کے ساتھ زیادتی

طلب کرنے پر گورکن فرار، پولیس نے تلاش شروع کردی، اہل خانہ کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ


Staff Reporter November 05, 2019
طلب کرنے پر گورکن فرار، پولیس نے تلاش شروع کردی، اہل خانہ کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ (فوٹو: فائل)

NEW DELHI: لانڈھی اسماعیل گوٹھ قبرستان میں مبینہ طور پر تدفین کے فوری بعد قبر کے اندر لڑکی کی لاش کے ساتھ زیادتی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع لانڈھی اسماعیل گوٹھ قبرستان میں مبینہ طور پرقبر کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے ،لانڈھی نمبر3 کی رہائشی30 سالہ فریحہ ناز بیماری کے باؑعث انتقال کرگئی تھی جسے اتوارکوبعد نماز ظہر اسماعیل گوٹھ میں دفنایا گیا تھا۔

خاتون کے چچا سید قمرحسین نے بتایا کہ وہ پیر کی صبح نماز فجرکے بعد فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گئے تو دیکھا قبرکی دو سلیں ہٹی ہوئی تھی اورقبر کے ساتھ بے حرمتی کی گئی تھی، قبرستان کے گورکن کوبلایا تو وہ آنے کے بجائے فرار ہو گیا جس کے بعد انھوں نے فوری طور پر اپنے رشتے داروں اور پولیس کو اطلاع دی جس پر رشتے دار اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/2463453187233039/"]

انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کا نوٹس لیا جائے اورملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ڈی ایس پی شرافی گوٹھ اعجاز احمد نے بتایا کہ نے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور قبرستان کے چوکیدار سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ قبرستان کے گورکن کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے، اہلخانہ جو کہیں گے پولیس وہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں