بنگال میں ٹنڈولکر کے الوداعی ٹیسٹ کو یادگار بنانے کیلیے تیاریاں جاری

میزبان ایسوسی ایشن اس موقع پر ٹنڈولکر کی تصاویر کے ماسک بڑی تعداد میں چھاپ کر شائقین میں تقسیم کرے گی


Sports Desk October 19, 2013
یہ سچن کا ٹیسٹ ہے اور ہم اسے یادگار بنانے کیلیے کوئی کسرنہیں رکھنا چاہتے،سی اے بی۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کرکٹ ایسوسی آف بنگال ( سی اے بی ) نے 6 نومبر سے ویسٹ انڈیز کیخلاف شیڈول سیریز کے پہلے ٹیسٹ کو سچن ٹنڈولکر کے کیریئر کے 199ویں میچ کے طورپر یادگار بنانے کیلیے تیاریاں شروع کردیں۔

ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ میزبان ایسوسی ایشن اس موقع پر ٹنڈولکر کی تصاویر کے ماسک بڑی تعداد میں چھاپ کر شائقین میں تقسیم کرے گی، جو دوران میچ اسے پہن کر عظیم بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کریں گے، اس کے علاوہ بڑے بڑے پلے کارڈ بھی آویزاں کیے جائیں گے جبکہ میچ شروع ہونے سے قبل غبارے بھی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ ہے، سی اے بی کے خزانچی بشورپ دے نے کہا کہ یہ کوئی عام میچ نہیں ہے، یہ سچن کا ٹیسٹ ہے اور ہم اسے یادگار بنانے کیلیے کوئی کسرنہیں رکھنا چاہتے ، تاہم ہمیں چیزوں کو فائنلائز کرنے کے لیے ابھی بھی کچھ وقت درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں