بجلی ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر33ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک November 05, 2019
بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ستمبر کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جب کہ 15 روز میں 54 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کا ڈیٹا مانگ لیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے سے صارفین پر33ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادائیگی کرنا پڑے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سی سی پی اے نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی پالیسی ہر صورت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے لیکن ستمبر میں فرنس آئل کے پاور پلانٹ چلائے جاتے تو لوڈشیڈنگ نہ کرنا پڑتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں