شام سے ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن گرفتار

65 سالہ رسمیہ عواد کو ترک فوج نے چھاپہ مار کر حراست میں لیا


ویب ڈیسک November 05, 2019
65 سالہ رسمیہ عواد کو ترک فوج نے چھاپہ مار کر حراست میں لیا فوٹو:رائٹرز

شام میں ترک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ شام کے صوبے حلب کے علاقے اعزاز میں ترک فوج نے چھاپہ مار کر 65 سالہ رسمیہ عواد کو حراست میں لے لیا۔ رسمیہ عواد ایک ٹرک میں اپنے شوہر، بہو اور 5 بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کیخلاف امریکی آپریشن کی ویڈیو جاری

ترک حکام کا کہنا ہے کہ رسمیہ عواد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان سے دولت اسلامیہ کے بارے میں بہت سی معلومات مل سکتی ہیں جن میں داعش کی اندر کی معلومات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

ابوبکر البغدادی کے 5 بھائی اور کئی بہنیں ہیں جن میں سے یہ معلوم نہیں کہ کتنے زندہ ہیں۔ حلب کے علاقے اعزاز پر گزشتہ ایک ماہ سے ترکی کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی اسپیشل فورسز نے شمالی شام میں آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی، دو بیویوں اور 3 بچوں سمیت متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں