نئے آرمی چیف کا تقرر حساس موضو ع ہے ٹی وی پر زیر بحث نہ لایا جائے الطاف حسین
اس انتہائی اہم عہدے پرتقرری میرٹ پرہونی چاہیے،بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے کیلیے جرات مندانہ فیصلے کیے جائیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کاتقررایک حساس موضوع ہے۔
ٹی وی پرٹاک شوزکے میزبانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس موضوع پرگفتگو اورتبصروں سے گریزکریں،اس حساس معاملے کومتنازع بنانے یا زیربحث لانے سے نہ صرف اس منصب بلکہ ملکی سلامتی پرمامور اداروں کی بھی توہین ہوتی ہے،میری درخواست ہے کہ اگرکچھ کہا بھی جائے توصرف یہ کہ اس حساس منصب پرجس کی بھی تعیناتی ہو وہ سفارش، دوستی،رشتے داری اور پسندناپسند کی بنیادپرنہیں بلکہ صرف اورصرف میرٹ کی بنیادپرہو۔
طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تمام جماعتوں نے متفقہ طورپرفیصلہ کرلیاہے تو پھرضروری ہے کہ تھوڑا انتظارکرلیں،اس حوالے سے حکومت اور عسکری اداروں پرغیرضروری دباؤڈالنے اورتیز گام چلانے کی کیاضرورت ہے؟مذاکرات میں عجلت کامظاہرہ کرکے حکومت اورعسکری اداروں کی رٹ کوزک نہیں پہنچائی جائے،سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت کرناہمارا سیاسی منشورہے ،ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے دہشت گردی اور بم دھماکوں کی سب سے زیادہ کھل کرمذمت کی۔
منتخب نمائندوں میں الطاف حسین کاکوئی بھائی،بہن،بھتیجا،بھانجا نہیں البتہ تحریک کے لیے قربانی دینے والوں میں الطاف حسین کابھائی اوربھتیجا ضرورشامل ہے،ایم کیوایم کامقصد ملک کوفلاحی ریاست بنانا،عوام کوانصاف فراہم کرنا،کرپشن، بدعنوانی،سرکاری خزانے کی لوٹ مارکاخاتمہ ہے۔کراچی میں خدمت حلق کے رضاکاروں کے اعزازمیں دیے گئے عشائیے ،عیدکے ایام میں کراچی،حیدرآباد،نوابشاہ،سکھر،لاہوراورملتان میں خطابات اورمختلف بیانات میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوملک وقوم کومسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے اوردرپیش اندرونی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی کومدنظررکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اورخارجہ پالیسی کے تحت فیصلے کرنے کی ہمت وجرأت رکھتی ہے۔
پاکستان طرح طرح کے اندرونی وبیرونی مسائل ومشکلات میں گھراہے،ہمت وجرأت کے ساتھ فیصلہ کرنے والی جماعت ہی ملک وقوم کومصائب ومشکلات کی دلدل سے نجات دلاسکتی ہے،ایم کیوایم ہی قومی سلامتی کومدنظررکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اورخارجہ پالیسی کے تحت فیصلہ کرنے کی ہمت وجرأت رکھتی ہے،حق پرستی کاپیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھیل رہاہے،وہ وقت جلد آئے گاجب حق کی فتح ہوگی،ایم کیوایم صرف اردوبولنے والوں کی جماعت نہیں بلکہ پاکستان بھرکے مظلوم اور محروم عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔
الطاف حسین نے کہاکہ جس وقت پورے ملک میں عوام عیدکی خوشیاں منانے میں مصروف تھے اس موقع پرسیکیورٹی پر ماموراہلکار اپنی خوشیوں کی قربانی دیکرعوام کی جان ومال کے تحفظ میں مصروف تھے،پولیس، رینجرز اوردیگرایجنسیوں کے تمام اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔الطاف حسین نے کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ہٹانے پرمامور بلدیاتی عملے کو بھی انکی کارکردگی پرخراج تحسین کیااورکہاکہ رضاکاروں نے جس طرح عیدالاضحیٰ کے تینوں دن اپنی عید کی خوشیوں کی قربانی دے کرچرم قربانی جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا اس پرانھیں جتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔
الطاف حسین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملکی سلامتی وبقاکی ضمانت ہے،ایم کیوایم،بلٹ،دھونس دھمکی اورطاقت کے ذریعے عوام کو اپناحامی بنانے کی سوچ نہیں رکھتی بلکہ آئین کی حکمرانی ،قانون کی بالادستی اوربلٹ کے بجائے بیلٹ کی طاقت پریقین رکھتی ہے۔انھوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں،عوام کا کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنااس ادارے پر اعتماد کامظہرہے۔دریں اثناخیبرپختونخواکے صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈاپورکی خودکش حملے میں شہادت پراپنے مذمتی بیان میں کہاکہ ان کی شہادت بڑاسانحہ ہے۔انھوں نے اسراراللہ گنڈا پورکے تمام اہل خانہ،خیبرپختونخواحکومت، تمام وزرا، ارکان اسمبلی،تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ا پنی نوعیت کاانتہائی سنگین واقعہ ہے۔
علاوہ ازیںشہیدملت خان لیاقت خان کی 62ویں برسی کے موقع پرخصوصی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی زندگی پاکستان سے سچی محبت اورعقیدت کاعملی نمونہ ہے،ان کے قتل کے اصل اسباب پرآج تک پردہ پڑارہنا المیہ ہے۔الطاف حسین نے کہاکہ کارکنان اورحق پرست عوام عیدالاضحیٰ کے موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کوماضی کے مقابلے میں قربانی کی زیادہ کھالیں ملنے پر اللہ تعالیٰ کے حضورنفل شکرانہ اداکریں جبکہ تحریک کے غیرمسلم کارکن اورہمدرد اپنے اپنے مذہبی عقائدکے مطابق عبادت میں شکرانہ ادا کریں۔
ایم کیوایم لاہوراورملتان کے ذمے داروں اورکارکنان کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے الطاف حسن نے کہاکہ ایم کیوایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھرسے بھرپور اندازسے حصہ لے گی،پنجاب کے ایک ایک ضلع اورتعلقہ سے امیدوار نامزدکرینگے،میں اہالیان پنجاب کوایک مرتبہ پھردعوت دیتاہوں کہ وہ غریب ومتوسط طبقے کی اصل نمائندہ وترجمان جماعت ایم کیوایم میں شامل ہوجائیں۔