کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی 3 دہشت گرد ہلاک

گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک November 05, 2019
لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔، ترجمان سی ٹی ڈی: فوٹو: فائل

بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روک کرشہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا جس میں 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں