طالبان سے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی رانا ثناء اللہ

دہشت گردی کی وجہ سے عالمی سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، صوبائی وزیر قانون پنجاب


INP October 19, 2013
ججوں اور گو اہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے فورس بنارہے ہیں۔ فوٹو : فائل

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عدالتوں میں پیش کرتے ہیں تو ججوں اورگو اہوں کو دھمکیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔

بیشتردہشت گرد عدم گوا ہی پر شک کا فا ئدہ لیکررہا ہوجاتے ہیں، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلیے انسداد دہشت گردی فورس بنا رہے ہیں، یہ فورس صرف دہشت گردوں کی تفتیش کرے گی، انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کے تحت ججز اور گوا ہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔



طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ابھی کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی، بات چیت میں ہر پیش رفت میڈیا سے شیئرنہیں کرسکتے، طا لبان سے مذاکرات نا کام ہو نے صورت میں طاقت کا استعمال آخری آپشن ہے، عیدالاضحیٰ کی نمازکے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکو مت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ملک کوہر صورت دہشت گردی کی لعنت سے پا ک کیا جائے گا دہشت گردی کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، بجلی کے نرخ اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ نا گزیر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں