خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والا عامل گرفتار

ملزم خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تعویز لکھتا تھا


ویب ڈیسک November 05, 2019
ملزم خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تعویز لکھتا تھا

قصور میں پولیس نے سادہ لوح خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا۔

قصور کے نواحی گاؤں نند کا تکیہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ صدر پولیس نے تحقیقات کے بعد گھناؤنے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایک عرصہ سے خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تعویز لکھتا تھا۔ ملزم جعلی عامل کے روپ میں عرصہ دراز سے نہ صرف خواتین سے بھاری رقوم بٹورتا تھا بلکہ ان کی عزتوں سے بھی کھیلتا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں