کراچی عید کے3دنوں میں بھی قتل و غارت جاری8ہلاک
کورنگی ڈھائی پرسول ایوی ایشن ملازم ماراگیا،شانتی نگرمیں ایک دوست کے ہاتھوں دوسرادوست قتل
LONDON:
عیدپربھی شہرمیں فائرنگ اور پرتشددواقعات کاسلسلہ تھم نہ سکا،تین دنوں کے دوران8 افرادہلاک جبکہ سب انسپکٹرسمیت6زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے روزکورنگی ڈھائی نمبرپوسٹ آفس کے قریب پنکچرکی دکان پرہوابھروانے کے دوران فائرنگ سے 46 سالہ شعیب جاں بحق ہوگیا،مقتول کے ہمراہ اس کابھتیجابھی تھا جبکہ وہ کورنگی ڈھائی نمبرکا ہی رہائشی تھا،مقتول کے بھائی قذافی نے بتایاکہ واقعہ موبائل فون چھیننے کے دوران پیش آیاجبکہ مقتول 4 بیٹیوں ایک بیٹے کا باپ اورسول ایوی ایشن کا ملازم تھا۔ عیدالاضحی کے دوسرے روزڈالمیاشانتی نگر میں دوستوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے 38 سالہ مجاہد بلوچ ہلاک ہوگیا۔مقتول ڈالمیا کا رہائشی تھا جو کہ اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی کے بعد وقار عرف وکی نے اس پرفائرنگ کر دی اورفرار ہوگیا،مقتول علاقے میں واقع پانی کی ٹنکی کا پرائیویٹ والو مین تھا۔
عید کے تیسرے روزمحمودآبادکے علاقے چنیسر گوٹھ ہل ایریاکے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ ماجدکشمیری ہلاک ہوگیا،مقتول چینسر گوٹھ کارہائشی اور اس کاتعلق منشیات فروش اشوک گروپ سے تھا۔جمشیدکوارٹرزکے علاقے2نمبرمیں 22 سالہ محمد علی ہلاک ہوگیا۔
قتل کے الزام میں پولیس نے مقتول کے کزن عدیل کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتول اپنے کزن کے گھر آیا ہوا تھا ، مقتول کو سینے پر گولی لگی تھی جو دوسری جانب سے پار ہوگئی تھی ، انھوں نے بتایا کہ مقتول اورملزم میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔پاک کالونی کے علاقے ریکسرپل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی ،مقتول کی عمر25 سے 28 سال کے درمیان ہے جبکہ اس کے گلے پر پھندے کا نشان تھا۔
تاہم جسم پر زخم یا چوٹ کا کوئی نشان موجود نہیں تھا ،شناخت نہیں ہوسکی۔بلال کالونی کورنگی سیکٹر27 پلاٹ نمبر A-12پرواقع مقامی فیکٹری کے ٹینک سے 28 سالہ علی حسن کی لاش ملی،مقتول مذکورہ فیکٹری میں ایک سال سے چوکیداری کر رہاتھا۔کورنگی صنعتی ایریاکے ملیر ندی سے نامعلوم شخص کی4 سے 5 دن پرانی لاش ملی تاہم وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر4-C میں زیرتعمیرمکان سے 52 سالہ شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،متوفی زیرتعمیر مکان کا چوکیدار تھا اور لاش 8 سے 10 پرانی ہے ۔ کورنگی ایک نمبرچکرا گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر45سالہ اصغرزخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال لایاگیا،زخمی پولیس افسر زمان ٹاؤن تھانے میں تعینات اور موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہا تھاکہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
گلشن اقبال بلاک13 ڈی می واقع جنرل اسٹورکے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18سالہ عمران ،سی ویو کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ زین زخمی ہوگیا،بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 20 سالہ زاہد،کورنگی صعنتی ایریا سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ شہزاد ،کھوکھراپار کے علاقے ملیر میں فائرنگ سے صالح محمد جبکہ چاکیواڑہ کے علاقے بہارکالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وارسے انعام اﷲ زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے18سالہ عبد الرحیم ولد گل منور 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔