ایم بی اے پاس نوجوان کار چوری کے الزام میں گرفتار

ملزم بہت چالاک ہے اور اس نے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی۔


Numainda Express/ November 05, 2019
ملزم بہت چالاک ہے اور اس نے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی۔ فوٹو:رپورٹر

پولیس نے ڈیفنس فیزسے قیمتی گاڑی چرانے والے ایم بی اے پاس چورکوگرفتارکرکے قیمتی گاڑی برآمد کرلی۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹںگ سیل سرفراز نوازکے مطابق ڈیفنس فیز8 میں واقع نجی سینما میں فلم دیکھنے آنے والے شہری شکیل ولد امیرعلی کی قیمتی گاڑی وی 8 لینڈکروزپارکنگ ایریا سےچوری ہوگئی تھی۔

پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے ملزم افضال علی قندھاری کونارتھ ناظم آباد شپ آنر کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔ گرفتارملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے نجی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے۔ ملزم بہت چالاک ہے اور اس نے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی۔

گرفتارملزم نے وی 8 لینڈ کروز کے چابی میکرکوانٹرنیٹ کے ذریعہ تلاش کیااور15ہزارروپے معاوضے پر اسے سینما کی پارکنگ میں بلوایا۔ وہاں کھڑی گاڑی کو اپنی گاڑی ظاہر کرکے چابی میکر کی مدد سے گاڑی اسٹارٹ کی اور لیکر فرار ہوگیا۔

گرفتارملزم کا کہنا ہے کہ اس نے 25 لاکھ روپے ادھاردینا تھا جس پراس نے مہنگی گاڑی چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اے وی ایل سی پولیس نے سچل تھانے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 کار کلفٹر گلبہار، غلام حسین اورغلام یاسین ملک کوگرفتارکرکے ان کےقبضے سے3 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں