’’برطانوی مسلمانوں کو الشباب سے خطرہ ہے‘‘

الشباب صومالیہ میں اسلامی ریاست چاہتی ہے، امریکا، برطانیہ کالعدم قرار دے چکے


Net News October 19, 2013
برطانوی پولیس فوجی کے قتل سے متعلق انٹرنیٹ پر جاری وڈیوکا جائزہ لے رہی ہے.فوٹو:فائل

ISLAMABAD: شدت پسندی کے خلاف آواز اٹھانے والے برطانوی مسلمانوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ انھیں صومالی شدت پسند گروہ الشباب نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی مسلمان تجزیہ کار محمد انصار پہلے ہی پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ انھیں بتایا گیا ہے کہ ان کو حقیقی طور پر خطرہ لاحق ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت کیا جا رہا ہے کہ جب الشباب کے شدت پسندوں نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں ان پر تنقید کرنے والے کچھ مسلمانوں کے نام لیے گئے ہیں۔



برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وڈیو کی تفتیش کر رہے ہیں۔21ستمبر کو کینیا میں ویسٹ گیٹ شاپنگ مال پر حملے میں کم از کم 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ انھوں نے کیا تھا۔ الشباب صومالیہ میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ اس تنظیم کو امریکا اور برطانیہ کالعدم قرار دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں