برطانیہ پاکستانی جوڑا لڑکی کو قید رکھنے کا مجرم قرار

84سالہ الیاس آشرکو ریپ کے 13الزامات کا بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔


INP October 19, 2013
10سال قیدوجنسی غلامی میں رکھا، پہلے بھی انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ میںایک عمررسیدہ پاکستانی جوڑے کوایک پاکستانی لڑکی کواسمگل کرکے برطانیہ لانے، اسے 10 سال تک تہہ خانے میں مقید رکھنے اوراسے جنسی غلام بنائے رکھنے کا مجرم قراردے دیا گیا۔

الیاس اور طلعت آشرنامی میاں بیوی گونگی بہری لڑکی کوپاکستان سے لائے تھے اورسیلفرڈ میں اپنے گھرکے تہہ خانے میںرکھتے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اس 20سالہ لڑکی کو 2009 میں بازیاب کرایاتھا۔ جب اس لڑکی کوبرطانیہ لایا گیا تھا اس وقت اس کی عمرصرف 10 سال تھی۔



84سالہ الیاس آشرکو ریپ کے 13الزامات کا بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔ اس جوڑے کو 23 اکتوبرکو مانچسٹرکراؤن کورٹ میں سزا سنائی جائے گی۔ الیاس اوراس کی 68سالہ بیگم طلعت کواس سے قبل انسانی اسمگلنگ اورمراعات کے فراڈمیں مجرم قراردیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں