طالبان کی پیشکش حکمرانوں نے ضائع کردیمولانا سمیع الحق
موجودہ حکمران عوام کا بچاکچھا خون بھی نچوڑرہے ہیں فوجی طاقت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س)
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملک میں آج بھی مشرف اور زرداری کی پالیسیاں چل رہی ہیں۔
موجودہ حکمران عوام کا بچاکچھا خون بھی نچوڑرہے ہیں، طالبان کی غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش حکمرانوں نے ضائع کردی، فوجی طاقت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا امریکا بھی آج افغانستان میں مذاکرات کا رستہ ڈھونڈھ رہا ہے، دہشت گردی کے نام پرجنگ غیرملکی ایجنڈا ہے، جتنی جلدی ہم اس سے باہرآئیں گے۔ وہ ہمارے لیے بہتر ہوگا، تمام سیاسی قیادت ملکی خودمختاری اور آزادی کے یک نکاتی ایجنڈے پرمتفق ہوجائے، افسوس کہ اس وقت بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتیں امریکی خوشنودی کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ عیدگاہ دارالعلوم حقانیہ میں نمازعید کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ڈرون حملے جاری ہیں،اصل انقلاب اور تبدیلی نظام اسلام سے آئے گی،دہشت گردی کے نام پر جنگ میں تقریباً 50 ہزار فوجی اورسول پاکستانیوں کا خون حکمرانوں کی گردن پر ہے جودشمن کی جنگ کو اپنے گھروں تک کھینچ لائے ہیں۔مولانا سمیع الحق نے کہاکہ عید قربان کا واحد سبق اسلام کے لیے ہرقسم کی قربانی دینی ہے۔ انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلام دشمن مغرب کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں تاکہ دشمن کے اصل مقاصد کوعملی طور پر ناکام بنایا جاسکے۔