ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد کی خاطر تمام ادارے میرے ساتھ ہیں وزیراعظم

پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 19, 2013
جمہوریت پاکستان کی قوت ہے اور تمام ادارے ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد میں میرے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد کی خاطر تمام ادارے ان کے ساتھ ہیں۔

امریکا کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران امریکی حکام سے افغانستان سمیت خطے کی صورتحال، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت پاکستان کی قوت ہے، تمام ادارے ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد میں میرے ساتھ ہیں اور ملک میں سیاسی خود مختاری کے لیے معاشی استحکام حکومت کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ کے لئے جس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بننے کے بعد امریکا کا پہلا دورہ کرنے والے نواز شریف اپنے دورے کے دوران امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری سے اہم ملاقات کریں گے جس میں 2014 میں افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوجوں کے انخلا سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے، نواز شریف واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں اور واشنگٹن چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے علاوہ سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے وفد اور امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے بھی ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |