تعلیم کے فروغ سے ہی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے شہباز شریف

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 19, 2013
حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے، شہباز شریف. فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی ا قدامات کر رہےہیں، نومبر میں برطانیہ میں توانائی سیکٹر کے لئے روڈ شو منعقد کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی ترقی حمزہ یوسف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مشہود احمد خان، شیر علی خان ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، ملاقات میں اسکاٹ لینڈ نے پنجاب میں توانائی سیکٹر خصوصا سمال ہائیڈل ڈیمز اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے، حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی ا قدامات کر رہی ہے، داسو اور بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے، کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایل این جی امپورٹ کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے، روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس کو فروغ دے کر انتہا پسند انہ رجحانات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، لاہور میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر نالج سٹی قائم کیا جارہا ہے، نالج سٹی میں معروف غیر ملکی یونیورسٹیز کو کیمپس بنانے کی دعوت دی جا رہی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹیوں کی جانب سے نالج سٹی میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نومبر کے آغاز میں برطانیہ میں توانائی سیکٹر کے لئے روڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روڈ شو کے لئے برطانوی حکومت کے تعاون کے شکرگزار ہیں، اس موقع پر وزیر اعلی نے اسکاٹ لینڈ کی حکومت اور سرمایہ کاروں کو انرجی روڈ شو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں