پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کی خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی کاوش کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف


Staff Reporter November 06, 2019
پاکستان کی خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی کاوش کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف ۔ فوٹو : فائل

پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل ' ضرب' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ساحلی علاقے سے داغے گئے میزائل نے طے شدہ مدار پر سفر کرتے ہوئے کامیابی سے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمو دعباسی نے بطو ر مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی کاوش کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ بطور پیشہ ور اور مضبوط فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ ضرب ہتھیاروں کے نظام کی فعالیت پاکستان نیوی کے مضبوط عزم اور تیاری کی اعلیٰ مثال ہے۔

نیول چیف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کے جوان اپنے وطن کی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لئے ہر دم تیارہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے شمالی بحیرہ عرب میں خلیج عدن میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول، کثیر ملکی مشترکہ میری ٹائم فورس اور32 ممالک کی بحری افواج پر مشتمل بین العلاقائی میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت جیسے اقدمات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے میری ٹائم سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے تمام شرکاء بالخصوص میزائل یونٹ کے عملے، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایونٹ کی کامیابی اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر مبارک باد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں