کوئٹہ ہزارہ گنجی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں7 افراد جاں بحق
نامعلوم افراد نے ہزارہ گنجی کے علاقے میں سبزی منڈی سے واپس آتی ہوئی ایک گاڑی پر فائرنگ کردی
ہزارگنجی میں فائرنگ کےدومختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے
ایکسپریس نیوز کے نمائندے عرفان رانا کے مطابق فائرنگ کے پہلے واقعے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بیٹھے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونے والے افراد ہزارہ گنجی سبزی منڈی سےواپس آرہے تھے ،اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نےعلاقے کو گھیرے میں لےلیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے، مرنے والوں کا تعلق بھی ہزارہ قبیلے سے تھا۔
چیف آف ہزارہ قبائلی سردارسعادت ہزارہ اور تحفظ عزاداری کونسل نے واقعے کے خلاف سات روزہ سوگ اورکل کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔واقعےکیخلاف مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بروری اورمغربی بائی پاس روڈ کو بلاک کردیا۔