قمر زمان چوہدری کی بطور چیرمین نیب تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

میجر (ر) قمر زمان نیب آرڈیننس کے تحت کسی صورت چیرمین نیب کے عہدے کے لئے اہل نہیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 19, 2013
قمر زمان چوہدری نواز شریف کیس کے اہم گواہ بھی ہیں لہٰذا ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے اور نئے چیرمین نیب کی تقرری کو ایک ہفتے میں یقینی بنایا جائے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

قمر زمان چوہدری کی بطور چیرمین نیب تقرری سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری کے بعد کراچی رجسٹری میں بھی چیلنج کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میجر (ر) قمر زمان نیب آرڈیننس کے تحت کسی صورت چیرمین نیب کے عہدے کے لئے اہل نہیں اور وہ نواز شریف کیس کے اہم گواہ بھی ہیں لہٰذا ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے اور نئے چیرمین نیب کی تقرری کو اگلے ایک ہفتے میں یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں قمر زمان چوہدری کی تقرری کو چیلنج کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |