آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان نائن اے سائڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل سے باہر

آسٹریلیا نےجارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلے ہی ہاف میں 2 گول کرکے پاکستان پر برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی


ویب ڈیسک October 19, 2013
پاکستان اتوار کو ملائیشیا کے خلاف تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گا۔ فوٹو: فائل

میزبان آسٹریلیا نے قومی ہاکی ٹیم کو نائن اے سائڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

پرتھ کے ہاکی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلے ہی ہاف میں 2 گول کرکے پاکستان پر برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی، آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کا انحصار ارجنٹائن اور ملائیشیا کے میچ پر تھا، اگر ملائیشیا یہ میچ جیت جاتا تو پاکستان فائنل میں جگہ بناسکتا تھا تاہم دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے ملائیشیا کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیردیا اور فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

پاکستان اتوار کو ملائیشیا کے خلاف تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں