حکومت پھنس چکی وزیراعظم کنٹینر اور کھانے کا وعدہ پورا کریں سراج الحق
حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی بس دلدل میں پھنس چکی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات اور رویے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہے۔ اسلام آباد لاوارث شہر اور حکومت خود محصور ہوگئی ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی موجود ہے مگر اپنے فیصلے صدارتی آرڈیننس سے کئے جاتے ہیں۔ حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ احتجاج کے لیے آنے والوں کو کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا بھی کھلائیں گے مگر لوگ شدید سردی میں بیٹھے ہیں انھیں کھانا دیا جا رہا ہے اور نہ کوئی رضائیوں کا انتظام ہے۔