شام میں فوج کی چیک پوسٹ پرخود کش حملہ اورفائرنگ 16 فوجی ہلاک متعدد زخمی

چیک پوسسٹ پر حملے کی ذمہ داری ’’النصرہ فرنٹ‘‘ نامی برسرپیکار گروپ نے قبول کرلی ہے۔


ویب ڈیسک October 19, 2013
باغیوں کے زیر قبضہ قصبوں ملیحہ اور جرامنہ کے درمیان واقع ایک سرکاری چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ کیا گیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فوٹو: فائل

KARACHI: شام میں سرکاری فوج کی چیک پوسٹ پر خود کش کار بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے زیر کنٹرول قصبے ملیحہ اور جرامنہ کے درمیان واقع ایک سرکاری چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ کیا گیا جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کی ذمہ داری ''النصرہ فرنٹ'' نامی ایک گروپ نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ شام میں گزشتہ 3 برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث صورت حال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے اور کئی علاقوں میں غذائی قلت کے باعث عوام کتے اور بلی کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |