جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگےتاہم پروٹیزکیخلاف پہلےٹیسٹ کی کامیاب اوپنگ جوڑی شان مسعوداورخرم منظورجگہ بنانےمیں ناکام


ویب ڈیسک October 19, 2013
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 اکتوبر سے 5 میچوں پر مشتمل ون ڈ سیریز کھیلی جائے گی ۔ فوٹو: فائل

BERLIN: جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کی 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا تاہم پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کامیاب اوپنگ جوڑی شان مسعود اور خرم منظور جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

30 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے، جنوبی فریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 146 رنز کی اننگز کھیلنے والے خرم منظور اور اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 75 رنز کی شاندار بلے بازی کرنے والے شان مسعود سلیکٹرز کا اعتماد خاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمرامین، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد عرفان، جنید خان، سہیل تنویر، وہاب ریاض، صہیب مقصود، اسد شفیق اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جاری ہے تاہم 30 اکتوبر سے دونوں ممالک کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ون ڈ سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد 2 ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔