اشمت پٹیل کے ساتھ صرف دوستی تھی کبھی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا وینا ملک

قریبی تعلق ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اشمت اورمیرے درمیان کبھی کوئی جسمانی تعلق رہا ہو یا ہم نے بوس وکنار کیا ہو،وینا


ویب ڈیسک October 19, 2013
اشمیت پٹیل ایک مختلف شخص ہے اور اس کے ساتھ تعلق ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں، وینا ملک فوٹو؛فائل

پاکستان کی ڈرامہ کوئن اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اشمت پٹیل کے ساتھ ان کا صرف دوستی کا رشتہ تھا کبھی بھی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا ۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ بگ باس میں اشمیت پٹیل اور میرے درمیان بہت اچھی دوستی قائم ہوگئی تھی اوراس دوران ہم دوست ہونے کے ناطے ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے تھے، وینا کا کہنا تھا قریبی تعلق ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اشمت اورمیرے درمیان کبھی کوئی جسمانی تعلق رہا ہو یا ہم نے بوس وکنار کیا ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ اشمت اور وہ ایک دوسرے سے جذباتی طور پر جڑے ہوئے تھے اور بگ باس کے بعد بھی انہوں نے اپنے اس دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی اور سلسلے میں ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور سیل فون پر رابطے میں رہے۔

اشیت پٹیل کے ساتھ دوستی کے خاتمے کے سوال پر ڈرامہ کوئن کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ اشمت ایک مختلف شخص ہے، جس کے بعد میں نے دوستی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، میں بہت بہادر لڑکی ہوں اور مجھے اس تعلق کے ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔