لائن آف کنٹرول کا معاملہ سفارتی نہیں جسے دونوں ممالک کے سیاستداں حل کریں بھارتی وزیر خارجہ

لائن آف کنٹرول کے واقعات پر پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان جلد ملاقات ہوگی، بھارتی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک October 19, 2013
لائن آف کنٹرول کا تنازع بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور ہم اس مسئلے کو جلد بازی کے بجائے فہم وفراست سے حل کرنا چاہتے ہیں، سلمان خورشید فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کیا ہے یہ دونوں ممالک کی فوجیں ہی جانتی ہیں کیونکہ یہ سفارتی نہیں فوجی معاملہ ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کا تنازع بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور ہم اس مسئلے کو جلد بازی کے بجائے فہم وفراست سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے واقعات پر پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان جلد ملاقات ہوگی جس میں کنٹرول لائن کے واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کی صورتحال دونوں ممالک کے فوجی جانتے ہیں اور یہ سفارتی معاملہ نہیں ہے جسے دونوں ممالک کے سیاستدان مل کر حل کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں