کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائی 50 ملزمان گرفتار فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک

رینجرزنے ناظم آباد، لانڈھی، نیوکراچی اور کورنگی سے13جبکہ پولیس نے لیاری سمیت دیگر علاقوں سے 36 افراد کو گرفتارکیا۔


ویب ڈیسک October 19, 2013
پولیس نے ضلع شرقی سے34 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فوٹو: فائل

شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے خلاف رینجرز اور پولیس کا ٹارگتڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران مزید 50 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔

لیاری کے علاقے موسیٰی لین میں پولیس نے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے2 ملزمان سرفراز اور شہریار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں ملزم بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور دیگر مجرمانہ وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ 2 ماہ قبل انہوں نے ایک پولیس اہلکارکوفائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ضلع شرقی سے مزید 34 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی ہے جبکہ رینجرز ترجمان نے ناظم آباد، پاپوش نگر، لانڈھی، نیوکراچی اور کورنگی سے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحے کی برآمدگی کا دعویٰ کیاہے۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ قبرستان کے قریب پولیس نے موٹر سائکل پر سوار چند مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار باغ علی موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اہلکا منورعلی زخمی ہوگیا۔،حملہ آورفائرنگ کے بعد فرارہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔