اندرونی سیاسی سازشوں کے باعث شدید نقصان کیلئے تیاررہیں فواد چوہدری

پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک November 06, 2019
اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کوپتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے اورمودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیاررہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں جس کے لیے تیاررہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں