حکومت کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو وی آئی پی روٹ فری بنانے کا فیصلہ

اہم شخصیات کےلیے ایکسپریس وے ، جناح ایونیو، شاہراہ فیصل اورمری روڈ کی فاسٹ لین استعمال کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک October 19, 2013
اہم شخصیات کےلیے ایکسپریس وے ، جناح ایونیو، شاہراہ فیصل اورمری روڈ کی فاسٹ لین استعمال کی جائے گی، ذرائع

حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو وی آئی پی روٹ فری بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس سلسلے میں سول اور عسکری حکام نے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر ماہ اعلیٰ سول اورعسکری حکام کے لیے درجنوں روٹس کا تعین کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وی آئی پیز کے لیے الگ سے روٹ نہیں بنائے جائیں گے بلکہ اہم شخصیات کےلیے ایکسپریس وے ، جناح ایونیو، شاہراہ فیصل اورمری روڈ کی فاسٹ لین استعمال کی جائے گی، منتخب کیے گئے راستے پر آنے والے چوک میں ٹریفک 5 منٹ تک بلاک کی جائے گی، جبکہ باقی لینوں میں ٹریفک رواں دواں رہے گی، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے چیف کمشنر اور ٹریفک پولیس کو دیگر حکام کے ساتھ منصوبے پر مزید مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔