تحریک انصاف غیرملکی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہے مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کی حیثیت ایک این جی او سے زیادہ کچھ بھی نہیں ، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک October 19, 2013
اسرارگنڈا پور پر حملہ حکمرانوں کے لئے انتہائی بھیانک پیغام ہے اس لئے یہ ضروی ہے طالبان سے مذاکرات میں احتیاط برتی جائے،مولانا فضل الرحمان ۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کی حیثیت ایک این جی او سے زیادہ کچھ بھی نہیں اوروہ ایک غیرملکی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات یہ ظابر کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، تحریک انصاف ایک این جی او سے زیادہ کچھ بھی نہیں جو غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہے اس کی حقیقت جلد ہی عوام کے سامنے عیاں ہوجائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن اسرارگنڈا پور پر حملہ حکمرانوں کے لئے انتہائی بھیانک پیغام ہے اس لئے یہ ضروی ہے طالبان سے مذاکرات میں احتیاط برتی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |