اقصی کوثرپاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پرمہارت رکھنے والی اقصی نے یہ اعزاز گوگل کیلیے مشین لرننگ نامی ایک پروگرام تیار کرنے پرحاصل کیا


ویب ڈیسک November 06, 2019
اقصی کوثر نے پاکستانی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔ فوٹو: نسٹ

اقصی کوثرنے پاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

پاکستان کی اقصی کوثرملک کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بن گئی ہیں۔ اقصی کوثر نے پاکستانی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مہارت رکھنے والی اقصی نے یہ اعزاز گوگل کے لیے مشین لرننگ نامی ایک پروگرام تیار کرنے پر حاصل کیا ہے۔ پروگرام سے سائنسی طور پرکمپیوٹر بغیر ہدایات لیے مخصوص کام انجام دے سکتا ہے۔

اقصیٰ کوثرنے کہا کہ جس کمپنی میں وہ کام کررہی ہیں، وہاں سے انہیں گوگل ڈویلیپرکی ماہربننے میں بہت مدد ملی ہے جب کہ انہوں نے دیگرخواتین کوبھی اس میدان میں آنے کا مشورہ دیا جس وہ اپنے ملک کا نام مزید روشن کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں