اٹلی کے سابق وزیراعظم برلسکونی پر 2 سال تک انتخابات میں حصہ لینے اور عوامی عہدہ رکھنے پرپابندی

سینیٹر ہونے کے باعث برسلکونی پر پابندی عائد کئے جانے کی حتمی منظوری اٹلی کے سینیٹ کا پارلیمانی چیمبر دے گا


/AFP October 19, 2013
برلسکونی کو اس کیس کے علاوہ 2 دیگر مقدمات میں بھی سزا سنائی جاچکی ہے۔ فوٹو : فائل

ROME: اٹلی کی عدالت نے ٹکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی پر آئندہ 2 سال تک انتخابی عمل کا حصہ بننے اور کسی قسم کا عوامی عہدہ نہ رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

اٹلی کے شہر میلان کی عدالت میں سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے کے بعد استغاثہ نے قانون کے مطابق برسلکونی پر آئندہ 2 برسوں کے لئے انتخابی عمل کا حصہ بننے اور کسی بھی قسم کا عوامی عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرلیا تاہم سینیٹر ہونے کے باعث برسلکونی پر پابندی عائد کئے جانے کی حتمی منظوری اٹلی کے سینیٹ کا پارلیمانی چیمبر دے گا جبکہ قانون کے مطابق وہ اس فیصللے کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ میں برلسکونی کی جماعت کے پارلیمانی لیڈر ریناٹو شسیفانی نے عدالتی فیصلے کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ عوام کے رہنما کو سیاسی منظرنامے سے اس طرح نہیں ہٹایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ٹیکس چوری کے الزام میں ایک عدالت کی جانب سے برلسکونی کو 4 سال قید کی سزا بھی سنائی تھی جسے بعد ازاں کم کرکے ایک سال کردیا گیا تھا، برلسکونی نے سزا کے خلاف اٹلی کی سپریم کورٹ میں 2 اپیلیں بھی دائر کیں جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔ اس کے علاوہ نابالغ لڑکی سے جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں انہیں 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔