وزیراعظم کا بارش کے باعث دھرنے کے شرکاء کی مشکلات کا نوٹس                  

چیئرمین سی ڈی اے دھرنے کے مقام پر جائیں اور دیکھیں شرکاء کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 06, 2019
چیئرمین سی ڈی اے دھرنے کے مقام پر جائیں اور دیکھیں کہ شرکاء کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکاء کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکاء کی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے دیکھیں دھرنا شرکاء کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، چیئرمین سی ڈی اے حالات دیکھ کر بتائیں کہ دھرنا شرکاء کو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔



واضح رہے کہ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا 7 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |