فلپائن میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 19 افراد ہلاک درجنوں زخمی

منیلا کے جنوب مشرقی علاقے اتیمونان میں ہائی وے پر اندھیرے کے باعث 3 بسیں اور 4 ٹرک آپس میں ٹکراگئے۔


AFP October 19, 2013
منیلا کے جنوب مشرقی علاقے اتیمونان میں ہائی وے پر اندھیرے کے باعث 3 بسیں اور 4 ٹرک آپس میں ٹکراگئے۔فوٹو:فائل

فلپائن میں اندھیرے کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 19 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوب مشرقی علاقے اتیمونان میں ہائی وے پر اندھیرے کے باعث 3 بسیں اور 4 ٹرک آپس میں ٹکرانے سے 19 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک بس کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔