بھارتی فوج کی مسلسل تیسرے روز پسرور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک October 19, 2013
بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔. فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روز بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پسرور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رکھا ہوا ہے اوراس دوران مقامی آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیالکوٹ کے پسرور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں، چناب رینجرز نے کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تاہم آخری اطلاعات آنے تک دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور مقامی آبادیوں پر مارٹر حملوں کے نتیجے میں ریجنرز اہلکار سمیت 3 افراد شہید جبکہ 2 زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں