بھارتی فوج کی مسلسل تیسرے روز پسرور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیالکوٹ کے پسرور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں، چناب رینجرز نے کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تاہم آخری اطلاعات آنے تک دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور مقامی آبادیوں پر مارٹر حملوں کے نتیجے میں ریجنرز اہلکار سمیت 3 افراد شہید جبکہ 2 زخمی ہو چکے ہیں۔