یونیورسٹی آف ایڈن برگ نے ملالہ یوسف زئی کو ماسٹرز کی اعزازی کی ڈگری سے نوازا

ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے کام کرنے پر ’’کارنیگی ایوارڈ برائے خیروعافیت‘‘ سے بھی نوازا گیا


ویب ڈیسک October 19, 2013
مجھے اب لوگوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل ہیں اور یہی لوگوں کا اتحاد میرا ہتھیار بھی ہے، ملالہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: خواتین کے لیے تعلیم کی مہم چلانے والی پاکستان کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کو برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈن برگ کی جانب سے ماسٹرز کی اعزازی ڈگری اور خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے کام کرنے پر ''کارنیگی ایوارڈ برائے خیروعافیت'' سے نوازا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی ميں ہونی والی تقریب میں ملالہ کی ملاقات طالبان حملے کے وقت ان کے ساتھ زخمی ہونے والی شازیہ رمضان اور کائنات ریاض سے بھی ہوئی، اس موقع پر ملالہ نے خطاب کرتے ہوئے اعزازی ڈگری اور ایواڈ ملنے پر یونیورسٹی کاشکریہ ادا کیااورکہا کہ وہ اسکاٹ لینڈ میں موجودگی پر بہت خوش ہیں کیونکہ یہاں موجود چھوٹے بڑے پہاڑوں نے انہیں پاکستان کی یاد دلا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دہشت گردوں نے مجھے فائرنگ کا نشانہ بنایا تو ان کا خیال تھا کہ میری تعلیم کے لیے چلائی جانے والی مہم دم توڑ دے گی مگر اب تک نہ صرف میری مہم جاری ہے بلکہ شازیہ اور کائنات بھی میرے ساتھ موجود ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ انہیں لوگوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل ہے اور یہی لوگوں کا اتحاد ان کا ہتھیار بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔