گورنرسندھ کی آصف زرداری سے ملاقات سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات میں بہتری لانےپر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔


ویب ڈیسک October 19, 2013
آصف زرداری کے عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ کی یہ پہلی ملاقات ہے. فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم سیاسی قائدین بھی موجود تھے، اس موقع پر ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے، بلدیاتی نظام اور اس کے تحت ہونے والے انتخابی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کے عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی ان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔