عوام کے بغیر سیاست اور پاکستان نہیں چل سکتے بلاول بھٹوزرداری

ہماری طاقت عوام ہیں جن سے نہ ہی دور رہیں ہیں اور نہ رہ سکتے ہیں، چیرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک October 19, 2013
اپنی والدہ کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کے عوام کی خدمت کروں گا، بلاول بھٹو زرداری . فوٹو؛فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے بغیر سیاست اور پاکستان نہیں چل سکتا۔

بلاول ہاؤس کراچی میں کارکنوں سے ملاقات اور خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حق کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس کے لئے کسی بھی قسم کے نقصان کی کبھی پروا نہیں کی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمروں کا مقابلہ کیا ہے، ہماری طاقت عوام ہیں جن سے نہ ہی دور رہیں ہیں اور نہ رہ سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے ملک کی سلامتی اور عوام کی بہبود کے لئے کام کیا اور جام شہادت نوش فرمایا وہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کے عوام کی خدمت کریں گے اور اس راہ پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔