اسمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائےوزیراعظم

وزیرِاعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس، قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی ہدایت


ویب ڈیسک November 06, 2019
وزیرِاعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس، قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی ہدایت فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں آٹے، گھی، چینی و دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری صاحبان نے صوبوں میں آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لئے انتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے، صوبائی انتظامیہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی روزانہ اورہفتہ واررپورٹ بھجوائے،گندم، آٹے اورفائن میدے کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بارڈر منیجمنٹ کو موثر بنایا جائے، اسمگلنگ میں ملوث عناصر اور انکی معاونت کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ایکسل لوڈ کو موخر کرنے کے بعد گھی کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے، ضروری اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے ہرممکنہ انتظامی ودیگر اقدامات کیے جائیں، ریاست کی ذمہ داری ہے ہر شہری کو اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنائے، ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں