چین میں کاکروچوں کی ’’جنگ‘‘

موسم خزاں کا آغاز چین میں ایک قدیم کھیل کی ابتدا بنتا ہے جس میں کھلاڑی انسان نہیں بلکہ کاکروچ ہوتے ہیں۔


ع۔ر October 20, 2013
لڑاکو‘ کاکروچ کی قیمت 10000 یوآن ( 1600ڈالر ) تک ہوتی ہے۔ فوٹو : فائل

موسم خزاں شروع ہوتے ہی چین میں ایک انوکھی جنگ شروع ہوجاتی ہے اور وہ ہے کاکروچوں کی جنگ! دراصل موسم خزاں کا آغاز چین میں ایک قدیم کھیل کی ابتدا بنتا ہے جس میں کھلاڑی انسان نہیں بلکہ کاکروچ ہوتے ہیں۔

کاکروچوں کی لڑائی چین میں ایک ہزار سال قدیم کھیل ہے۔ دوست ملک میں یہ کھیل اتنا مقبول ہے کہ قومی سطح پراس کی چیمپیئن شپ منعقد ہوتی ہے۔ اس بار دو روزہ '' نیشنل کریکٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ'' 12اور 13 اکتوبر کو چینی کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 20 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔

یہ کھیل مرغوں کی لڑائی کی طرح ہوتا ہے مگر اس میں کھلاڑیوں کا خون نہیں بہتا۔ ظاہر ہے کہ کاکروچوں کا جسم اس سیال سے محروم ہوتا ہے۔ لڑائی کے آغاز میں دو حریف اپنے اپنے کاکروچوں کو ایک چھوٹے سے گول ڈبے یا شیشے کے جار میں ڈال دیتے ہیں۔ بعض اوقات اس مقصد کے لیے کپڑے کا ٹکڑا بھی استعمال ہوتا ہے۔

کاکروچوں کو جوش دلانے کے لیے انھیں تنکے یا سلاخ سے چھیڑا جاتا ہے۔ اس چھیڑ چھاڑ سے تنگ آکر بالآخر وہ ایک دوسرے پر جھپٹ پڑتے ہیں۔ فاتح کاکروچ کا تعین کرنے کے لیے کئی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔ یہ قوانین تیرھویں صدی میں وضع کیے گئے تھے۔ اس کھیل کے لیے کاکروچ باقاعدہ پالے جاتے ہیں، اور ' لڑاکو' کاکروچ کی قیمت 10000 یوآن ( 1600ڈالر ) تک ہوتی ہے۔ کاکروچوں کی اوسط عمر 100دن ہوتی ہے اور موسم خزاں میں یہ ' جوانی' کے دور میں ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہ کھیل خزاں میں منعقد کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں