چوہدری پرویز الٰہی کو مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا مکمل اختیار مل گیا
مثبت پیشرفت ہورہی ہے اس سلسلے میں تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے، پرویز الہیٰ
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کا مکمل اختیار دے دیا۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے خاتمے کے لیے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان اور رہبر کمیٹی سے ہونے والے مذاکرات پر مشاورت ہوئی۔ مذاکراتی کمیٹی نے پرویز الہی کو فضل الرحمان سے بات چیت کا مکمل اختیار دے دیا۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں آزادی مارچ کے خاتمے سے متعلق معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور اس وقت کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، اس سلسلے میں تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے، ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ مثبت طریقے سے معاملے منطقی انجام کو پہنچے۔
واضح رہے کہ چوہدری برادران مسلسل وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ کاری میں مصروف ہیں۔