آزادی مارچ میں مزید 2 افراد دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے

مرنے والوں میں خضدار اور نوشکی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ مولانا سیف اللہ اور 62 سالہ مولانا اختر حسین ہیں

مرنے والے دونوں افراد تہجد کی نماز ادا کرنے کے لئے اٹھے تو دونوں کو دل کے دورے پڑے، ضلعی انتظامیہ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ میں 2 مزید معمر افراد دل کا دورہ پڑے سے انتقال کرگئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری آذادی مارچ دھرنے میں مزید دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، مرنے والوں میں بلوچستان کے ضلع خضدار اور نوشکی سے تعلق رکھنے والے معمر افراد 70 سالہ مولانا سیف اللہ اور 62 سالہ مولانا اختر حسین ہیں جو 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کے قافلہ کے ساتھ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرنے والے دونوں افراد تہجد کی نماز ادا کرنے کے لئے اٹھے تو دونوں کو دل کے دورے پڑے، ضلعی انتظامیہ نے فوری اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اوروہ خالق حقیقی سے جاملے، مرحومین کو اسپتال میں ہی کفن پہناکران کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آزادی مارچ میں شریک ایک معمر شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا، جس کی شناخت 65 سالہ عبدالکریم کے نام سے ہوئی تھی،مرحوم کی میت بذریعہ ہوائی جہاز ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ بھجوائی گئی تھی۔

 
Load Next Story