پرویزالہیٰ کی فضل الرحمان سے ملاقات میں پیشرفت معاہدہ تشکیل دیئے جانے کا امکان

حکومت کی جانب سے معاہدے میں فضل الرحمان کو اعلیٰ سطح کی ٹھوس ضمانت دینے کی پیشکش کی گئی


رضوان غلزئی November 06, 2019
حکومت کی جانب سے معاہدے میں فضل الرحمان کو اعلیٰ سطح کی ٹھوس ضمانت دینے کی پیشکش کی گئی . فوٹو : فائل

KARACHI: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد حکومت اور رہبر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ایک معاہدہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

بدھ کی شام اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں میں حکومت اور رہبر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ایک معاہدہ تشکیل دیے جانے پر گفتگو ہوئی۔

حکومت کی جانب سے معاہدے میں مولانا فضل الرحمان کو اعلیٰ سطح کی ٹھوس ضمانت دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن امید ہے کہ چوہدری برادران مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں